The news is by your side.

Advertisement

ٹرمپ کے آلہ کار ملک میں عدم استحکام پھیلا رہے ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت بہت سے بیرونی چلینجز کا سامنا ہے اور ٹرمپ کے آلہ کار ملک میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں وزیراعلیٰ کے خلاف جو عدم اعتماد لایا گیا وہ سوالیہ نشان ہے کیونکہ حکومت کی مدت پوری ہونے میں صرف چار ماہ رہ گئے اور اس دوران اچانک وزیراعلیٰ کے خلاف شکایتیں آنا شروع ہوگئیں جبکہ اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں حکومت کے ساتھ مل کر سازشوں کو ناکام بنائیں تاکہ پارلیمنٹ ملکی تاریخ میں دوسری بار اپنی مدت پوری کرے اور عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوسکیں۔

مزید پڑھیں: پولیس تنہا کامیاب نہیں ہوسکتی، کمیونٹی کا ساتھ ضروری ہے، احسن اقبال

احسن اقبال نے طاہر القادری،دیگرجماعتوں سےاپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان کو بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے اور ایسے میں کچھ لوگ ٹرمپ کے آلہ کار بننے کی کوشش کرتے ہوئے ملک میں عدم استحکام پھیلا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ٹوئٹ کے بعد چین سمیت دوست ممالک نےہماری حمایت کی، امریکی صدر نے پاکستان کے لیے جارحانہ اور تضحیک آمیز رویہ اپنایا جو قابلِ مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا مسئلہ دہشتگردی نہیں عمران اورمشرف ہیں، احسن اقبال

احسن اقبال نے چیئرمین تحریک انصاف کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر عمران خان نے تیسری شادی کرلی تو انہیں مبارک بات پیش کرتا ہوں کیونکہ یہ اُن کا حق ہے، میں اس معاملے پر زیادہ بات بھی نہیں کرسکتا‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں