واشنگٹن: صدارتی الیکشن میں شکست کا غصہ، ٹرمپ نے امریکی سکریٹری برائے دفاع مارک ایسپر کو برطرف کردیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کو برطرف کردیا گیا ہے، ان کی جگہ کرسٹوفر ملر کو قائم مقام وزیر دفاع مقرر کردیا گیا ہے۔
…Chris will do a GREAT job! Mark Esper has been terminated. I would like to thank him for his service.
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 9, 2020
واضح رہے کہ گذشتہ سال تئیس جولائی کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارت دفاع کے سینیئر ترین اہلکار مارک ایسپر کو نیا وزیر دفاع بنانے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جوبائیڈن ٹرمپ کی کون سی پالیسیاں تبدیل کرنے والے ہیں
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ انتخابات کے نتائج کو کئی ماہ تک طول دیناچاہتے ہیں، اس کے علاوہ سینٹ کی جوڈیشری کمیٹی نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے، ایف بی آئی کو بھی دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


