ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو عہدے سے برطرف کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو عہدے سے برطرف کردیا اور کہا ڈپٹی اٹارنی جنرل ٹاڈ بلانش قائم مقام اٹارنی جنرل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی قریبی اتحادی اور ملک کی اعلیٰ ترین قانون نافذ کرنے والی عہدیدار، اٹارنی جنرل پام بونڈی کو ان کے عہدے سے اچانک برطرف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس فیصلے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر کیا، جس میں کہا ڈپٹی اٹارنی جنرل ٹاڈ بلانش قائم مقام اٹارنی جنرل ہوں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پام بونڈی کو پرائیوٹ سیکٹر میں اہم ذمہ داری دی جائے گی، اعلان بعد میں ہوگا۔

رائٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پام بونڈی کو ہٹانے کے پیچھے دو بڑے اسباب بتائے جا رہے ہیں ، ایک بدنامِ زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے کیس سے متعلق لاکھوں صفحات پر مشتمل ریکارڈ کو منظرِ عام پر لانے میں مبینہ بدانتظامی اور رکاوٹیں ڈالنا۔

دوسرا سیاسی مخالفین کے خلاف کارروائی میں سستی ہے کیونکہ صدر ٹرمپ اپنے سیاسی ناقدین کے خلاف فوری فوجداری مقدمات چاہتے تھے، جس میں بونڈی کی رفتار ان کے مطالبات کے مطابق نہیں تھی۔

خیال رہے ایران جنگ کے آغاز سے اب تک امریکہ کے تین اعلیٰ ترین عہدیدار اپنے عہدوں سے ہٹائے جا چکے ہیں ، جن میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ ، امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج شامل ہیں۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں