ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

ایران کے حوالے سے 10 دنوں میں کسی حل تک پہنچ جائیں گے، ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے حوالے سے 10 دنوں میں کسی حل تک پہنچ جائیں گے۔

واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوں گے تو خطے میں امن ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت مشکل صورت حال میں ہے، معاہدہ آسان نہیں لیکن ہم اس کے لے کام کررہے ہیں، ایران کے ساتھ اچھے مذاکرات ہوئے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے مشرق وسطیٰ میں امن حاصل کیا، ایران کے ساتھ بھی مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، ایران امن کی راہ میں شامل ہوتا ہے تو یہ بہت اچھا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مصر اور ایتھوپیا کے درمیان ڈیم بحران حل کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ حماس غیرمسلح ہو جائے گی اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو آپ جانتے ہیں ، ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں تمام اسرائیلی اسیران کی لاشوں کو تلاش کرنے اور واپس کرنے کا کریڈٹ آپ کو [حماس] کو دینا ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں