پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے جلد خاتمے کا امکان ظاہر کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور خاتمے کے ساتھ ہی گیس کی قیمتیں پھر کم ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے جلد خاتمے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے انہیں یقین ہے کہ یہ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، کیونکہ ایران زیادہ دیر تک اس جنگ کو جاری رکھنے یا اس کا بوجھ اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اس جنگ میں ایران کو شدید ترین نقصان پہنچایا گیا ہے اور وہ اب طویل جنگ لڑنے کے قابل نہیں رہا۔

ٹرمپ نے اعادہ کیا کہ "ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔”

صدارتی دفتر میں گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ جنگ ختم ہوتے ہی گیس کی قیمتیں ایک بار پھر کم ہو جائیں گی اور شہری بہت جلد گیس کی قیمتوں میں کمی کا دن دیکھیں گے۔

امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ امریکی فوج کو بعض مخصوص اقسام کے ہتھیاروں کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ہے اور کچھ ہتھیاروں کی مقدار محدود ہے، تاہم جدید اسلحہ کے مجموعی ذخائر لامحدود ہیں۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی کارکردگی اور دفاعی حکمتِ عملی کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کی کھلے دل سے تعریف بھی کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں