واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ٹیرف پالیسی کے ذریعے پاک بھارت نیوکلیئر جنگ سمیت کئی جنگیں رکوائیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوانے کا ذکر دیا۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیرف پالیسی کے ذریعے پاک بھارت نیوکلیئر جنگ سمیت کئی جنگیں رکوائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میں آیا تو شروع کے آٹھ مہینے محفوظ نہیں تھے، پھر میں نے ٹیرف کی مدد سے آٹھ جنگیں آٹھ جنگیں ختم کروائیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایک وقت میں ایٹمی جنگ کے قریب پہنچ چکے تھے، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا جنگ نہ روکواتے تو پینتیس ملین لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


