پیر, نومبر 17, 2025
اشتہار

اسرائیل ابتدائی انخلا کے معاملے پر متفق، ٹرمپ نے حماس کو آگاہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(5 اکتوبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے اسرائیل ابتدائی انخلا کے معاملے پر متفق ہو گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا اسرائیل ابتدائی انخلا کے معاملے پر متفق ہوگیا ہے جس کے بارے میں حماس کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ حماس کی تصدیق کے بعد جنگ بندی فوری مؤثر ہوجائے گی اور یرغمالیوں اور قیدیوں کا تبادلہ شروع ہوجائے گا، یاد رہے کہ اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا حماس تیزی دکھائے ورنہ تمام شرائط ختم ہوجائیں گی، تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔

امریکی صدرنے کہا کہ غزہ کا دوبارہ خطرہ بننا قبول نہیں کروں گا، یہ سب جلدی کیا جائے، سب کےساتھ انصاف کیا جائے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے حماس کو غیر مسلح کیا جائے گا، سفارتی حل ہو یا ہماری فوجی طاقت سے حماس غیر مسلح ہوگی، امریکا کو بتا دیا ہے حماس کو غیر مسلح کرنا ہے، ہمیں یہ کام کرنا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ٹیلی وژن پر خطاب میں کہا دوسرے مرحلے میں حماس کو غیر مسلح کرکے غزہ سے تمام مسلح جنگجوؤں کو نکال دیا جائے گا، نیتن یاہو نے مزید کہا اسرائیلی وفد کو قاہرہ جانے کی ہدایت کردی ہے، امید ہے آنے والے دنوں میں یرغمالی واپس آجائیں گے۔

امن معاہدے میں تاخیر کے سنگین نتائج ہوں گے، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہہ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں