تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ٹائر ایجاد کرنے والے شخص سے میری حال ہی میں بات ہوئی، ٹرمپ کا دعویٰ

ڈیووس: ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کرنے والے امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر نئی جگت مار کر سب کو حیران و پریشان کردیا۔

ڈیووس میں نجی چینل کے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے دنیا پر واضح کردیا کہ اُن کے پاس تاریخ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی معلومات نہیں ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر یہ دعویٰ بھی کرچکے ہیں کہ 1776 میں ائیرپورٹ موجود تھا جس کی وجہ سے سویت یونین نے افغانستان کے خلاف روس کا ساتھ دیا تھا۔

اب کی بار انہوں نے دنیا کی اہم ترین ایجاد ٹائر کے موجد سے حال ہی میں گفتگو کا دعویٰ کیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’دنیا کے عظیم موجدوں نے مل کر ٹائر ایجاد کرنے والے شخص کو تحفظ فراہم کیا‘۔

سی این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’میری حال ہی میں اُن سے بات ہوئی، ہم سب کو مل کر انہیں سراہنا چاہیے اور اُن کا تحفظ فراہم کرنا چاہیے‘۔

’مجھے اُس کے بارے میں بہت فکر رہتی ہے کیونکہ وہ بہت ذہین شخص ہے، وہ راکٹ کی طرح کام کرتا ہے، اُسی کی طرح نظر آتا اور اُس کے پاس اچھے اقسام کے راکٹ بھی موجود ہیں‘۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ہم سب کو مل کر تھومس ایڈیسن (جس نے ٹائر ایجاد کیا) کو تحفظ فراہم کرنا چاہیے‘۔

Comments

- Advertisement -