بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

ٹرمپ کا ایران کے 42 جنگی بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (7 مارچ 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کی ایران کے خلاف مشترکہ جنگ کے دوران تہران کے 42 جنگی بحری جہاز تباہ کر دیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے لاطینی امریکی رہنماؤں سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم ایران میں بہت اچھا کر رہے ہیں، مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کو مدد فراہم کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ہم نے 3 دن میں ایران کے 42 جنگی بحری جہاز تباہ کر دیے، جنگ میں امریکی ہلاکتوں کی تعداد کم کرنے کیلیے کام کر رہے ہیں، ہم ایران میں منصوبہ بندی سے زیادہ حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے خطاب کے دوران کہا کہ ہمیں آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے، ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی نیوی، فضائی طاقت اور موصلاتی نظام تباہ کر دیا۔

ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں

امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی حملوں میں مرنے والے امریکی فوجیوں کے خاندانوں سے ملنے جا رہا ہوں، جنگ میں جانی نقصان ہوتا ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ کم سے کم ہو، بی 2 بمبار حملہ نہ کرتے تو ایران ایٹمی ہتھیار بنا لیتا۔

ایران پر آج بہت سخت وار کیا جائے گا، ٹرمپ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں