پیر, جون 8, 2026
اشتہار

ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے کیلئے بیتاب ہے، ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے کیلئے بیتاب ہے، ایران ڈیل سائن کرنے کیلئے مرا جا رہا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی میگزین کو انٹرویو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی مذاکراتی رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ معاہدہ طے ہوتا ہے پھر ایران مختلف دستاویز بھیج دیتا ہے، میں پوچھتا ہوں کیا یہ لوگ پاگل ہیں؟

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کیلیے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔

ایران کا عمان کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز کے لیے نیا ٹرانزٹ میکانزم تیار کرنے کا فیصلہ

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا کہ ایران کو فوری قدم اٹھانا ہو گا ورنہ ان کے پاس کچھ نہیں بچے گا، وقت بہت قیمتی ہے!

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں