ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

مذاکرات میں بہت زیادہ وقت ضائع کرنے کا الزام، ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (10 جون 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مذاکرات میں بہت زیادہ وقت ضائع کرنے کا الزام لگا کر دھمکی دے دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ معاہدے کیلیے مذاکرات میں بہت زیادہ وقت لینے کے بعد اب ایران کو قیمت چکانی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے ہمارا نہایت جدید ہیلی کاپٹر گرا دیا، جواب لازمی دیں گے: ٹرمپ

امریکی صدر نے لکھا کہ ایران صرف باتیں کرتا ہے عمل کچھ نہیں، مشرق وسطیٰ کا بدمعاش اب ختم ہو چکا ہے، انہوں نے ایک ایسے معاہدے کیلیے مذاکرات میں بہت زیادہ وقت ضائع کر دیا جو ان کیلیے بہترین ثابت ہو سکتا تھا، اب انہیں اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے آبنائے ہرمز کے نزدیک فوج کے ایک اپاچی ہیلی کاپٹر کے گرنے کے بعد ایران کے خلاف فضائی حملوں کی ایک نئی لہر شروع کی۔

ایک امریکی عہدیدار نے گزشتہ روز سی این این کو بتایا کہ ان نئے حملوں کا مقصد ایران کو ایک انتباہی سگنل دینا تھا اور امریکہ کا ماننا ہے کہ اس سے جنگ کے خاتمے کیلیےجاری مذاکرات میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی۔

امریکی صدر کی یہ تازہ پوسٹ ان کے اس بیان کے بعد آئی ہے جس میں انہوں نے رواں ہفتے کے آغاز میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ دونوں ممالک اگلے دو یا تین دنوں میں کسی معاہدے پر پہنچ سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں