واشنگٹن (15 جنوری 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں مظاہرین کو سزائے موت نہ دینے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر فاکس نیوز کی ایک خبر شیئر کی جس کے مطابق ’امریکی صدر کی تنبیہ کے بعد اب ایرانی مظاہرین کو سزائے موت نہیں دی جائے گی، اسی طرح دیگر کو بھی‘۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر کیسے حملہ کیا جائے؟ پینٹاگون نے ٹرمپ کو آپشنز پیش کر دیے
اس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ ایک اچھی خبر ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
قبل ازیں، امریکی صدر کو ایران میں مظاہرین کو سزائے موت نہ دینے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی جس پر انہوں نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ تہران میں پھانسیوں کا سلسلہ روک دیا گیا ہے، وہاں آج بڑے پیمانے پر پھانسیاں طے تھیں جو منسوخ کر دی گئیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین کا قتل عام بھی رُک چکا ہے، انتہائی معتبر ذرائع نے ایران کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا ہے، مظاہرین پر تشدد کیا گیا تو جواب دینے پر مجبور ہوں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


