جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

ایرانی حکومت کب گرے گی؟ ٹرمپ کا مبہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (13 مارچ 2026): ایران میں بڑے پیمانے پر فضائی حملوں کے باوجود ایرانی حکومت کے نہ گرنے سے دلبرداشتہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور مبہم بیان دے دیا۔

فاکس نیوز ریڈیو سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میرے خیال میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ایران کی جنگ میں تھوڑی بہت مدد کر رہا ہے کیونکہ روس کو لگتا ہے کہ ہم اس کے خلاف لڑائی میں یوکرین کی مدد کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی نیشنل سکیورٹی ٹیم میرے طریقہ کار سے زیادہ اختلاف نہیں کرتی، ٹیم کو میں اپنے طریقہ کار پر قائل کر لیتا ہوں۔

ایران، اسرائیل اور امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں

امریکی صدر نے گفتگو میں مبہم بیان دیا کہ ایرانی حکومت گر جائے گی لیکن شاید فوری طور پر نہیں، امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی عوام اپنی حکومت کی جگہ لینے اٹھ کھڑے ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ایران کے عوام کیلیے موجودہ قیادت بڑی رکاوٹ ہے، ایران کی حکومت شاید فوری طور پر نہیں گرے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں