ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

ہم نے ایران کو ناقابلِ یقین حد تک نشانہ بنایا، ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (15 مئی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے ایران کو ناقابلِ یقین حد تک نشانہ بنایا ہے۔

فاکس نیوز کے صحافی بریٹ بیئر کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کے کئی اہم اہداف کو نشانہ بنانے کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا، ہم چاہتے تو دو دن میں تہران کا پورا بجلی نظام تباہ کر سکتے تھے، ایران کے پل اور بجلی تنصیبات کو جان بوجھ کر مکمل طور پر نشانہ نہیں بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ چین کے بعد ٹرمپ کا ایران کے جوہری پروگرام پر لچک کا مظاہرہ

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے خارگ آئل ٹرمینل کو بھی مکمل تباہ نہیں کیا بلکہ مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا، تیل کی ترسیل والے والوز کو محفوظ رکھنے کی ہدایت دی تھی۔

انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا کے پاس ایران کا اہم انفرااسٹرکچر مکمل تباہ کرنے کی صلاحیت ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے کسی چیز کو کم نہیں سمجھا، ناقدین کے الزامات مسترد کرتا ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں