واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نئےایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب پر خوش اور مطمئن نہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں ہونے والی قیادت کی تبدیلی اور سید مجتبیٰ خامنہ ای کے بطور سپریم لیڈر انتخاب سے خوش نہیں.
فوکس نیوز اینکر نے کہا کہ ایران کےنئےرہبر اعلیٰ کےانتخاب سےمطمئن نہیں۔
اس سے قبل صدر ٹرمپ نے اسرائیلی اخبار کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں مجتبیٰ خامنہ ای پر براہِ راست تبصرہ کرنے سے گریز کیا، تاہم ایران کے حوالے سے اپنی آئندہ کی حکمتِ عملی واضح کر دی۔
انہوں نے کہا "ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے یا ختم کرنے کا فیصلہ میرا اکیلا نہیں بلکہ مشترکہ ہوگا۔ میں وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ مل کر اس پر حتمی فیصلہ کروں گا۔”
اسی انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ نے اسرائیلی سیاست میں مداخلت کرتے ہوئے اسرائیلی صدر سے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو بدعنوانی سے جڑے تمام قانونی مقدمات میں صدارتی معافی دی جائے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


