منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

کیا ڈونلڈ ٹرمپ نے قلفیاں بیچنا شروع کر دیں؟ ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران

اشتہار

حیرت انگیز

کیا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعی قلفیاں بیچنا شروع کر دی ہیں؟ یہ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس نے دنیا بھر کے لوگوں کو محظوظ کیا، اس ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو قلفی بیچتے دیکھا جا سکتا ہے، لیکن کیا سچ میں وہ ٹرمپ ہی ہے۔

ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ شخص بالکل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسا نظر آ رہا ہے، صرف یہی نہیں بلکہ اس قلفی فروش کی آواز بھی بہت سریلی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس شخص کا تعلق پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع ساہیوال سے ہے، اور مقامی لوگ انھیں ’چاچا بگا‘ کہتے ہیں جو اس ویڈیو کلپ میں سریلی آواز میں قلفی بیچنے کے لیے آوازیں دے رہا ہے۔

ویڈیو پر دنیا بھر کے لوگوں نے طرح طرح کے دل چسپ تبصرے کیے، کسی نے انھیں مشابہت کی وجہ سے ’البینو ڈونلڈ ٹرمپ‘ کہا، اور کچھ لوگوں نے ان پر میمز اور لطیفے بنائے۔ ایک شخص نے کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ جیسا لگتا ہے لیکن اس میں پاکستان کی مشہور گلوکارہ نصیبو لال کی روح ہے۔

ایک اور شخص نے چاچا بگا کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برص کے مریض کے لیے گرمی میں باہر رہنا مشکل ہوتا ہے۔ پاکستانی گلوکار شہزاد رائے نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کیا اور اسے داد دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں