جمعرات, ستمبر 10, 2026
اشتہار

تم شور مچانے والی جعلی رپورٹر ہو، ٹرمپ سی این این کی خاتون صحافی پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سی این این کی صحافی پر برس پڑے اور کہا تم بہت شور مچانے والی جعلی رپورٹر ہو، جو جھوٹی خبریں دیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سی این این کی خاتون رپورٹر پر شدید برہم ہو گئے۔ صحافی کی جانب سے جنوبی کوریا سے متعلق سوال پوچھے جانے پر صدر ٹرمپ نے پہلے انہیں نظرانداز کرنے کی کوشش کی، تاہم مسلسل سوال پر انہیں "بے ادب” اور "جعلی رپورٹر” قرار دے دیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کی رپورٹر کو سخت سست کہتے ہوئے کہا، "تم بہت شور مچانے والی جعلی رپورٹر ہو جو ہمیشہ جھوٹی خبریں دیتی ہو۔”

خاتون صحافی صدر ٹرمپ سے جنوبی کوریا کے معاملے پر مسلسل سوالات کرتی رہی تھیں، لیکن امریکی صدر نے ان کے رویے کو بے ادبانہ قرار دیتے ہوئے جواب دینے سے انکار کر دیا۔

صدر ٹرمپ نے سی این این کی کوریج پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکی بحری جہاز ‘یو ایس ایس ابراہم لنکن’ پر کھانا کم ہونے سے متعلق خبر بھی سی این این نے دی تھی جو کہ بالکل جھوٹی تھی۔

انہوں نے واضح کیا کہ یو ایس ایس ابراہم لنکن پر ہر چیز بالکل ٹھیک اور مکمل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں