تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امریکی صدارتی الیکشن،ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلیکن پارٹی کے واحد امیدواررہ گئے

واشنگٹن: کروز کے بعد آج جان کیشس کی جانب سے بھی اپنی انتخابی مہم کو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلیکن کے واحد صدارتی امیدوار رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اوہائیو کے گورنر اور ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی کے امیدوار کیشس نے کل اپنی انتخابی مہم کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل قدرے مضبوط امیدوارٹیڈ کروز بھی میدان سے باہرہوچکے ہیں۔ صورت حال میں تازہ تبدیلی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلیکن کے واحد امیدوار رہ گئے ہیں۔ جن کے مد مقابل ڈیموکریٹک کی ہیلری کلنٹن ہیں۔

ریاست انڈیانا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بآسانی فتح حاصل کر لی ہےجس سے صاف نظر آرہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹک کی امیدوارہیلری کلنٹن کو بآ سانی شکست دے دیں گے۔ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن سابق وزیر خارجہ ہونے کے ساتھ ساتھ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی اہلیہ بھی ہیں۔

دوسری طرف سابق امریکن صدرجارج بش کے بھائی نے اپنی انتخابی مہم کو آخری مرحلے تک جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہےجو ڈونلڈ ٹرمپ سے ابتدائی مراحل میں ہی شکست کھا چکے ہیں .انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ آخری مرحلے تک مقابلہ جا ری رکھیں گے۔

یاد رہےجارج بش کے ترجمان فریڈی فورڈ نے واضع کرچکے ہیں کہ سابق صدر بش حالیہ صدارتی الیکشن میں نہ تو کوئی تبصرہ کریں گے نہ ہی کسی قسم کی مہم کا حصہ بنیں گے، جو نئیر بش کے بعد سینئیر بش بھی اپنے بیٹے کی انتخابی مہم سے لا تعلقی کا اظہار کر چکے ہیں۔

موجودہ سینیٹر اور 2008 میں ری پبلیکن کے صدارتی امیدوار جان میک ملن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، باوجود اس کے کہ انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

تحفظات ہونے کےباوجود کئی اورسینیٹرزمحض پارٹی وابستگی کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کر رہے ہیں حالانکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے روئیے سے نالاں نظر آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ موقع کی نزاکت کو جانتے ہوئےریپبلیکن پارٹی چیف کو آپس میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کرنی پڑیں تھیں۔

Comments

- Advertisement -