جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

احتجاج میں تیزی لائیں، مدد راستے میں ہے: ٹرمپ کا ایرانی عوام کو پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (13 جنوری 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکام سے تمام ملاقاتیں منسوخ کرتے ہوئے عوام سے احتجاج میں شدت لانے اا مطالبہ کر دیا ہے۔

امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’میک ایران گریٹ اگین، میں نے ایرانی حکام سے تمام ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: دشمن کو ایسا سرپرائز دیں گے کہ ہوش ٹھکانے آجائیں گے، ایرانی وزیر دفاع

ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ایران میں مظاہرین احتجاج جاری رکھیں مدد راستے میں ہے، مظاہرین احتجاج میں شدت لائیں اور اداروں کا اپنے کنٹرول میں لے لیں۔

قطر میں امریکی ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس سیل قائم

ڈونلڈ ٹرمپ کی مذکورہ پوسٹ سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے قطر میں نیا ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس سیل قائم کیا، العدید ایئربیس پر مشرقِ وسطیٰ کیلیے مشترکہ دفاعی آپریشن سیل کا افتتاح کیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ نیا سیل مشترکہ کارروائیوں کو مضبوط بنائے گا، فضائی اور میزائل دفاع کیلیے علاقائی ممالک کے درمیان رابطہ مضبوط ہوگا، اقدام دفاعی صلاحیتوں اور سکیورٹی تعاون کو نمایاں طور پر بہتر کرے گا۔

ایران میں مہنگائی اور معاشی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر رہے ہیں اور ایسے میں امریکا نے تہران کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے مظاہرین کو کچلنے کی کوشش کی تو فوجی کارروائی کر سکتے ہیں۔

اس پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے حکومت کے حق میں مظاہروں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم مضبوط، طاقتور اور باخبر ہے۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اپنے فریبی اقدامات بند کردے۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم کی عظیم ریلیوں نے دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملادیا، سازشوں پر اندرونی ملک کروائے کے ایجنٹوں سے عمل کرایا جانا تھا، امریکا اپنے آلہ کاروں پر بھروسہ کرنا چھوڑ دے۔

ان کا کہنا تھا کہ غرور میں ڈوبا ایک شخص پوری دنیا کے فیصلے کر رہا ہے، اسے یہ سمجھنا چاہیے کہ اقتدار کے عروج پر طاقتور ترین حکمرانوں کے ساتھ کیا ہوا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں