پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل دونوں عظیم رہنما ہیں، امریکی صدر

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(26 ستمبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عظیم رہنما قرار دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقات سے پہلے امریکی میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی قیادت کو عظیم قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس عظیم رہنما آئے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دونوں عظیم لیڈر وائٹ ہاؤس کے خوبصورت اوول آفس پہنچ چکے ہیں، لیکن مجھے علم نہیں تھا اس لیے مجھے ان سے ملنے میں تاخیر ہوئی

امریکی صدر نے میڈیا سر گفتگو میں کہا کہ ہمارے پاس پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل آرہے ہیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم دونوں عظیم رہنما ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف شاندار شخص ہیں اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بہترین شخصیت کے مالک ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک

واضح رہے کہ اوول آفس میں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی ملاقات ایک گھنٹہ 20 منٹ جاری رہی تھی، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا امریکی صدر سے ملاقات کیلئے اینڈریو ایئر بیس پہنچنے پر ریڈ کارپٹ پر امریکی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے شاندار استقبال کیا جس کے بعد وزیراعظم کا موٹرکیڈ امریکی سیکیورٹی کے حصار میں ایئربیس سے روانہ ہوا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک گئے تھے جہاں وہ آج جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کی گزشتہ روز عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر بھی امریکی صدر سے ملاقات ہوئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں