تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

امریکا صدر میکسیکوکی سرحدپردیوارتعمیرکرنے کے لیے بیتاب

واشنگٹن : امریکی صدارتی انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں میں سے صدر ڈونلڈٹرمپ میکسیکو کی سرحد پردیوارکی تعمیر کا وعدہ بھی بہت جلد پورا کرنے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جہاں سفری پابندیوں، اسلامی شدت پسندی کا خاتمہ، ایران معاہدہ اور سب سے پہلے امریکہ جیسے وعدے پورے کر ہے ہیں وہیں میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کا وعدہ بھی بہت جلد پورا کرنے جارہے ہیں۔

مختلف حلقوں کی جانب سے شدید مخالفت کے باوجود تعمیراتی کمپنیوں نے دیوار کے آٹھ مختلف ڈیزائن تیار کر کے صدر ٹرمپ کو پیش کر دیئے ہیں، جن میں سب سے چھوٹی دیوار اٹھارہ فٹ جبکہ سب سے اونچی دیوار کا ڈیزائن تیس فٹ رکھا گیا ہے، ڈیزائنز میں آدھی دیوار کونکریٹ جبکہ بقیہ پر دیگر مواد استعمال ہوگا۔

صدر ٹرمپ کے تجویز کردہ منصوبے میں میکسیکو سرحد پر بیس ارب ڈالرز کی لاگت سے دو ہزار میل لمبی دیوار تعمیر کی جائے گی، کانگریس سے ایک اعشاریہ چھ ارب ڈالرز منظور کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ صدر ٹرمپ باقی پیسے میکسیکو کی حکومت سے وصول کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


مزید پڑھیں : سرحد پروقت سے پہلےدیوار کی تعمیرشروع کی جائےگی‘ڈونلڈ ٹرمپ


اعداد و شمار کے مطابق ہر سال میکسیکو سے سات لاکھ سے زائد افراد غیر قانونی طور پر سرحد پار کر کے امریکہ آتے ہیں جبکہ منشیات کی اسمگلنگ بھی اس سرحد پر عروج پر ہے، اس وقت امریکہ میں قانونی اور غیر قانونی طور پر 36 کروڑ سے زائد میکسیکو کے شہری آباد ہیں، جن کی رجسٹریشن پر بھی ٹرمپ انتظامیہ سختی کرتی نظر آرہی ہے۔

ایک سروے کے مطابق ساٹھ فی صد امریکی میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر ہوتے دیکھنا نہیں چاہتے جبکہ انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیمیں اس دیوار کی تعمیر کو روکنے کیلئے مسلسل مظاہرے بھی کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے صدر منتخب ہونے کے بعد امریکا کے جنوب میں میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار تعمیر کرانے کا عہد کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -