تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

میکسیکو دیوار: امریکی صدرنے ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دے دی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈنگ کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے میکسیکو کی سرحد پردیوارکی تعمیر میں ڈیموکریٹس کے ساتھ پیش رفت نہ ہونے پر ایمرجنسی عاید کرنے کی دھمکی دی ہے، اپوزیشن نے ممکنہ ایمرجنسی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شٹ ڈاؤن کے عارضی خاتمے کے باوجود ڈیموکریٹس کے ساتھ سرحدی دیوار کے معاملے پر مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ڈیموکریٹس امن چاہتے ہی نہیں ہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ جب وہ کہتے ہیں کہ دیواریں فائدہ مند نہیں ہوتیں، تو اندر سے وہ جانتے ہیں کہ دیواریں فائدہ مند ہوتی ہیں۔

میکسیکوکی سرحدپردیوارکی تعمیرکے لئے فنڈنگ کا معاملہ،صدرٹرمپ نےاختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایمرجنسی لگانے کی دھمکی دے دی۔اپوزیشن نے صدر ٹرمپ کے فیصلےکوعدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کے آخری مہینے میں امریکا میں اسی معاملے پر شٹ ڈاؤن ہوا تھا جس کے سبب لاکھوں افراد عارضی طور پر بے روزگار ہوئے تھے۔ شٹ ڈاؤن عارضی طور پر 15 فروری تک ختم کیا گیا ہے ، اور ا س دوران حکومت اور اپوزیشن دونوں نے مل کر کسی متفقہ حل کی جانب جانا تھا۔

دوسری جانب ڈیموکریٹس نےایمرجنسی کو عدالت میں چیلنج کرنے کی دھمکی دے دی ہے ۔ڈیموکریٹ اسپیکرنینسی پلوسی کاکہنا ہےکہ پہلے ہی ایک ارب تیس کروڑ ڈالر باڑ لگانے کے لیے دےچکے ہیں۔ مزید فنڈنگ کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے دیوار کی تعمیر کے لیے 5.7 بلین ڈالرز منظور کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے، تاہم کانگریس میں ڈیموکریٹس دیوار کی فنڈنگ کی منظوری سے مسلسل انکاری ہیں۔

امریکا میں کئی ہفتوں سے جاری حکومتی شٹ ڈاؤن24 جنوری کو ختم ہوگیا تھا، لیکن 35 روزہ جزوی بندش کے باعث ملکی سرمایہ کاری اور دیگر تجاری امور بھی متاثررہے۔ ملکی معیشت کو 11 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -