ایرانی سپریم لیڈر کے عسکری مشیر جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ بات چیت اختتام کو پہنچ گئی ہے ٹرمپ کو ایرانی اثاثوں کو غیرمنجمد کرنا ہو گا۔
سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل محسن رضائی نے کہا کہ امریکا کے لیے 24 بلین ڈالر کوئی بڑی رقم نہیں ہے، امریکا ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے تو یہ رقم دینی ہو گی یہ ہمارا اپنا پیسہ ہے امریکہ کا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے لیے مذاکرات کی قیمت ہمارے خلاف لڑنے کی لاگت سے بہت کم ہے جنگ اور ناکہ بندی جاری رہی تو ایران تنازع کو بحرہند اور بحیرہ احمر تک پھیلا دے گا، تنازع کو آبنائے باب المندب اور بحیرہ روم تک بھی پھیلایا جا سکتا ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ کا صدر ٹرمپ کے سپریم لیڈر سے ملاقات سے متعلق بیان پر ردعمل
عسکری مشیر نے واضح کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور سپریم لیڈر کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہو گی۔


