تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

امریکی صدر دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک سال کے اندر  دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

فوربس میگزین کی رپورٹ کے مطابق امیر ترین ملک کے صدر ٹرمپ کے کاروباری اثاثے ایک سال کے اندر 600 کروڑ ملین ڈالر سے بڑھ کر  3.1 ارب ڈالر تک پہنچے جس کے بعد وہ دنیا کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

فوربس کی 24ویں فہرست کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس 89 ارب ڈالر زکے ساتھ پہلے ایمازون کے مالک جیف بیزوس 81.5 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ ٹرمپ امریکا کے پہلے صدر ہے جن کے اثاثہ جات میں ایک سال کے اندر اربوں ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 248 نمبر پر آئے۔

میگزین کے مطابق امریکی صدر کے ذاتی کاروبار کے اثاثوں کی مالیت ایک سال کے دوران بہت اضافہ ہوا۔

فہرست کے مطابق اسنیپ کے بانی رکن ایوان پہلے نوجوان ہیں جو امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہوئے، علاوہ ازیں فہرست میں نئے افراد بھی شامل ہوئے جن میں نیٹ فلکس کے بانی، ریڈ ہیس ٹنگ کے سربراہ بھی ہیں جبکہ پرانی فہرست کے حساب سے 26 افراد اس فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

پڑھیں: ایما زون کے مالک دنیا کے امیر ترین آدمی قرار

واضح رہے کہ جولائی میں فوربس میگزین کی جانب سے جاری دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست کے میں ایما زون کے مالک جیف بیزوس 91 ارب ڈالر کے اثاثوں کی مالیت کے ساتھ سرفہرست جبکہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس دوسرے نمبر پر رہے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -