ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

زیادہ تر نیٹو اتحادیوں نے ایران کیخلاف جنگ میں ساتھ دینے سے انکار کر دیا، ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (17 مارچ 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ تر نیٹو اتحادیوں نے ایران کے خلاف جنگ میں ساتھ دینے سے انکار کر دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اتحادیوں کا رویہ مایوس کن ہے نیٹو ہمیشہ سے ایک ون وے ٹریفک رہا ہے، ہم جن ممالک پر اربوں ڈالر خرچ کرتے ہیں وہ ضرورت کے وقت کام نہیں آتے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ اور دفاعی نظام مکمل تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ ایرانی قیادت کا ہر سطح پر خاتمہ کر دیا اب کوئی خطرہ باقی نہیں رہا۔

ایران، اسرائیل اور امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں

انہوں نے اعلان کیا کہ ہمیں اب نیٹو، جاپان، آسٹریلیا یا جنوبی کوریا کی کوئی ضرورت نہیں، امریکا دنیا کی عظیم طاقت ہے ہمیں کسی کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں