پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

دنیا بھر میں فوجی کارروائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ ٹرمپ کا دھماکے دار بیان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (9 جنوری 2026): امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں فوجی کارروائی کے احکامات سے انہیں صرف میری اخلاقیات روکتی ہیں۔

امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ مجھے بین الاقوامی قوانین کی ضرورت نہیں۔ بحیثیت کمانڈراِن چیف اپنے اختیارات کی حد کا فیصلہ کرنے والا میں خود ہی ہوں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ عالمی سطح پر طاقتیں حاصل کرنے کے حوالے سے ان کی کوئی حد ہے؟ تو اس کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ہاں صرف ایک چیز ہے، میری اپنی اخلاقیات اور دماغ، صرف یہ چیزیں مجھے کسی کام سے روک سکتی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے بین الاقوامی قوانین نہیں چاہییں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں ’مجھے بین الاقوامی قانون کی پابندی کرنی چاہیے مگر اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ اس قانون کی تعریف کیا ہے۔‘

انٹرویو میں امریکی صدر نے ایک سال سے زائد عرصے تک وینزویلا کے معاملات چلانے کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز پر 3 جنوری کو امریکی فوج نے وینزویلا پر چڑھائی کرتے ہوئے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو سیف ہاؤس سے گرفتار کیا اور اب نیویارک میں ان پر مقدمہ چل رہا ہے۔

صدر ٹرمپ وینزویلا کے بعد کولمبیا سمیت دیگر ممالک کو بھی دھمکی دی ہے جن میں گرین لینڈ بھی شامل ہے جو نیٹو کے رکن ملک ڈنمارک کے زیرانتظام ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کیلئے دھچکا، سینیٹ مخالف قرارداد منظور

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں