بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

ٹرمپ ہوتے کون ہیں جو کسی قوم کو اس کے جوہری حقوق سے محروم رکھیں، ایرانی صدر

اشتہار

حیرت انگیز

تہران(19 اپریل 2026): ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایران کو اس کے ایٹمی حقوق سے محروم کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ ایران جنگ کے دائرے کو بڑھانے کا خواہش مند نہیں ہے اور اس کا بنیادی موقف ہمیشہ سے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کا تحفظ رہا ہے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ صدر ٹرمپ ہوتے کون ہیں جو کسی قوم کو اس کے جوہری حقوق سے محروم رکھیں۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ ایران کو کس جرم کی پاداش میں جوہری حقوق کے استعمال سے روکا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تہران کا بنیادی موقف خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کا تحفظ ہے۔ بیان میں صدر پزشکیان نے واضح کیا کہ ایسا کوئی تاثر نہیں ہونا چاہیے کہ ایران جنگ چاہتا ہے ایران صرف اپنے دفاع میں مصروف ہے اور باوقار طریقے سے تنازعات کا خاتمہ چاہتا ہے۔

اس سے قبل، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا تھا کہ ایمان، نظم و ضبط اور انقلابی جذبہ ایرانی مسلح افواج کی روح ہے۔ایرانی یومِ فوج کے موقع پر جاری کردہ ایک پیغام میں پزشکیان نے کہا کہ فوج ملک کی خود مختاری کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج قومی وقار، طاقت اور آزادی کی علامت ہے، اور ایمان، نظم و ضبط اور انقلابی جذبہ اس کے کردار کا حصہ ہے۔ صدر نے مزید کہا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور امن برقرار رکھنے میں فوج کا کردار انتہائی اہم ہے، جبکہ مسلح افواج مشکل وقت میں عوام کو امداد اور خدمات بھی فراہم کرتی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں