ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان مضبوط رشتہ ہے، ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(20 جون 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

امریکی میڈیا ادارے ‘ایگزیوس’ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے پاکستان کی موجودہ قیادت اور خارجہ امور پر کھل کر گفتگو کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایک عظیم شخصیت قرار دیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان انتہائی مضبوط تعلق اور رشتہ قائم ہے، اور یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ پاکستانی فوج سویلین حکومت کا مکمل احترام کرتی ہے۔ عسکری اور سیاسی قیادت کا یہ مضبوط تال میل ملک کے لیے مثبت ثابت ہو رہا ہے۔

اپنے انٹرویو کے دوران امریکی صدر نے اس اہم بات کا بھی اعتراف کیا کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ ہونے والے حالیہ معاہدے میں امریکا کی بھرپور معاونت اور مدد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پورے عمل میں پاکستان کا کردار انتہائی قابلِ تعریف رہا ہے جس نے خطے میں امن و امان کے لیے اہم بنیاد فراہم کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں