منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

’ایران کو بہت بُری مار پڑی، وہ اچھی زبان استعمال نہیں کر رہا‘

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو مختلف وجوہات کی وجہ سے بہت بُری مار پڑی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ اور اور سربراہ یورپی یونین کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کےساتھ تجارتی معاہدہ ہوا تو یہ دونوں کیلئے اچھا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے متعلق بھی بات ہوئی ہے لیکن ایران اچھی زبان استعمال نہیں کر رہا شاید ایران کو پتا نہیں ہم بہت اچھے کام کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو مختلف وجوہات کی وجہ سے بہت بُری مار پڑی اور ہم نہیں چاہتے کہ ایران کے پاس ایٹمی بم ہو۔

غزہ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ امریکا غزہ میں امداد کےلیے مزید اقدامات کرے گا حماس امدادی سامان چوری کر کے فروخت کرتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں