امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر کو ہماری منظوری ہونی چاہیے اگر ہم منظور نہیں کرتے تو ایران کا نیا سپریم لیڈر زیادہ دیر نہیں چل سکے گا، خامنہ ای کی جگہ لینے کیلئے پرانی حکومت کے لوگ اہل ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران پورے مشرق وسطیٰ کو کنٹرول کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا ایران جنگ کے خاتمے کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں، خصوصی افواج بھیجنے پر کچھ بھی ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران کی بحریہ، فضائیہ اور فضائی دفاع کو تباہ کر دیا اب ایران کے پاس صرف باتیں رہ گئی ہیں۔
ایران کے نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کر لیا گیا ہے. ایرانی میڈیا کے مطابق رکن مجلسِ خبرگان عالم الہدیٰ نے کہا ہے کہ نئے سپریم لیڈر کے نام کا اعلان سیکرٹریٹ کے سربراہ حسینی بوشہری کریں گے۔ روئٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم لیڈر کے لیے مجتبیٰ خامنہ ای کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے۔
جب کہ اسرائیلی فورسز نے کہا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے ہر جانشین پر نظر ہے، ہر اس شخص کا پیچھا کریں گے جو خامنہ ای کا جانشین ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


