تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ٹرمپ کا شمالی کوریا کے خلاف کارروائی کا عندیہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر میزائل حملوں کے بعد شمالی کوریا کے خلاف بھی کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔

شام میں میزائل داغے جانے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے خلاف بھی کاروائی کا عندیہ دیا ہے تاہم مبصرین کے مطابق شمالی کوریا کے خلاف اگر کارروائی کی گئی تو رد عمل کافی سخت ہوسکتا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف اگر چین نے ساتھ دیا تو ٹھیک ہے اور اگر نہیں تو پھر امریکا اس مسلے کو چین کی مدد کے بغیر ہی حل کرلے گا۔

امریکہ نے کوریائی خطے میں اپنی بحری بیڑے بھی تعینات کردیے ہیں۔ اس بحری بیڑے میں طیارہ بردار جہاز کے علاوہ 2 گائیڈڈ میزائل شکن اور ایک گائیڈڈ میزائل لانچ کرنے اور بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کا سسٹم بھی موجود ہے۔

دوسری جانب شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے کسی بھی اشتعال انگیزی کے تباہ کن نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا کی شام کے خلاف فضائی کارروائی

اقوام متحدہ، امریکا، یورپ ، چین اور دیگر ممالک کی جانب سے وارننگ کے باوجود شمالی کوریا گزشتہ کئی ماہ سے اپنے میزائلوں کے تجربات کر رہا ہے۔ شمالی کوریا کے خلاف کاروائی کے لیے امریکہ اس وقت چین کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے جبکہ چین شمالی کوریا کو تنہا کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کر رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق چین کو خدشہ ہے کہ اگر شمالی کوریا کا سقوط ہوتا ہے تو چین میں پناہ گزینوں کا بحران پیدا ہوجائے گا اور امریکی فوج اس کے دروازے پر آکر بیٹھ جائے گی۔

Comments

- Advertisement -