پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

ٹرمپ کا ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے اور 8 طیاروں کی تباہی کا ذکر

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے اور آٹھ طیارے گرنے کا ذکر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی تیل کمپنیوں کے وفد سے گفتگو کے دوران کہا پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں آٹھ جنگیں رکوانے میں کردار ادا کیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کے دوران آٹھ طیارے مار گرائے گئے تھے، جبکہ پاکستانی وزیراعظم نے بھی اس موقع پر کہا تھا کہ صدر ٹرمپ نے دس ملین جانیں بچائیں۔

اس موقع پر امریکی نے وینزویلا کے تیل سے متعلق پالیسی کے حوالے سے بتایا کہ امریکا جلد ہی وینزویلا کے تیل کو ریفائن اور فروخت کرنا شروع کرے گا، جبکہ چین اور روس بھی امریکا سے وینزویلا کا تیل خرید سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکی تیل کمپنیوں کو وینزویلا میں مکمل سیکیورٹی گارنٹی فراہم کی جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ سے متعلق اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ روس یا چین گرین لینڈ تک پہنچیں، امریکا کو گرین لینڈ کا کنٹرول حاصل ہونا چاہیے تاکہ روس یا چین اس پر قبضہ نہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکا نے گرین لینڈ حاصل نہ کیا تو روس یا چین امریکا کے اگلے پڑوسی ہوں گے لیکن چین اور روس کو وینزویلا میں اپنا پڑوسی نہیں بنا سکتے تھے، تاہم دونوں ممالک امریکا سے وینزویلا کا تیل خرید سکتے ہیں۔

روسی قیادت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ روس اور چین کے عوام سے محبت کرتے ہیں، تاہم روسی صدر نے انہیں مایوس کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر یورپ سے نہیں بلکہ امریکا سے ڈرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں