تازہ ترین

ٹرمپ کا کینیڈین وزیراعظم کو فون، مسجد حملے کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو ٹیلی فون کیا اور مسجد پر حملے کے واقعے پر اظہار افسوس کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اظہار افسوس کیا اور دہشت گردوں کی مذمت کی ساتھ ہی انہوں حملے کی تحقیقات میں تعاون کرنے کی بھی پیش کش کی۔

مسجد میں فائرنگ کے واقعے کی پیرس نے بھی مذمت کی ہے اور مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایفل ٹاور کی بتیاں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پیرس کے میئر نے کہا ہے کہ مسجد حملے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایفل ٹاور کی لائٹس بند کی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -