پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

ٹرمپ کے غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں کون سے اہم اعلانات متوقع ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(13 فروری 2026): غزہ بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس 19 فروری کو طلب کیا گیا ہے جہاں اہم اعلان متوقع ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق غزہ میں امن اور بحالی کے لیے قائم کردہ "غزہ بورڈ آف پیس” کا پہلا باقاعدہ اجلاس 19 فروری کو منعقد ہوگا، جس میں دنیا بھر کے 20 ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کریں گے۔ اس اہم اجلاس میں غزہ کے مستقبل کے حوالے سے بڑے اعلانات متوقع ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے اس بورڈ میں مزید ممالک کی شمولیت کا اعلان کریں گے۔

اس کے علاوہ امریکی صدر کی جانب سے غزہ کے لیے اربوں ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان بھی متوقع ہے۔ یہ خطیر رقم غزہ کے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیرِ نو، بحالی کے منصوبوں اور سنگین انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

اس کے علاوہ، غزہ اسٹیبلائزیشن فورس کے قیام کے لیے بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے اور مختلف ممالک نے اس فورس کے لیے اپنی فوجیں مختص کر دی ہیں، یہ فورس غزہ میں امن و امان کے قیام اور امدادی کاموں کی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق 19 فروری کو ہونے والے اس اجلاس کو غزہ میں امن اور استحکام کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں بین الاقوامی برادری مل کر ایک ٹھوس روڈ میپ تیار کرے گی تاکہ جنگ زدہ علاقوں میں زندگی کو معمول پر لایا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں