اسلام آباد: ٹرمپ کی ویزہ پالیسیوں کے باعث پاکستانی طالب علم کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فل برائٹ پروگرام کےپاکستانی طالب علم کوامریکاآنےسےروک دیاگیا، طالب علم کا کہنا ہے کہ پاکستان آیا لیکن ٹرمپ کی ویزاپالیسی کی وجہ سےواپس نہ جاسکا اور پڑھائی متاثر ہوگئی۔
طالب علم نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فل برائٹ اسکالرشپ کاویزا اور تعلیم کاخرچہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اٹھاتا ہے، امریکا میں داخلے کی پابندی بارڈرا ینڈ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نےبند کی۔ امریکی حکام سے رابطہ کرنے پر انہوں نے فل برائٹ طالب علم کوویزاہونےکے باوجود ویزا لینےکی ہدایت کردی۔
یاد رہے امریکی صدر ٹرمپ نے منتخب ہونے کے بعد غیرملکی مہاجرین کے امریکا داخلے پر پابندی کا اعلان کیا تھا تاہم اُس آرڈر کو عدالت کی جانب سے معطل کردیا گیا تھا، بعد ازاں ٹرمپ انتظامیہ نے ایک اور آرڈر جاری کیا جس کے بعد مسلم ممالک کے مسافروں کے امریکا داخلے پر پابندی لگائی گئی تھی۔