تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کورونا وائرس کی ویکسین ، امریکی صدر ٹرمپ کا ایک اور بڑا دعویٰ سامنے آگیا

واشنگٹن : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال کے آخر تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنےکادعویٰ کردیا ، امریکا میں کورونا وائرس سےہلاکتوں کی تعداد 68 ہزار 598 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے اتوار کو ورچوول ٹاؤن ہال میٹنگ کے دوران کہا کہ امریکی سائنسدان اس سال کے آخر تک کورونا وائرس کے علاج سے متعلق ویکسین تیار کرلیں گے، اور مجھے خوشی ہوگی اگر کوئی ملک ویکسین کی تیاری میں امریکی ماہرین کوشکست دینے میں کامیاب ہوجائے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات کر پرواہ نہیں کہ کونسا ملک پہلے ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہوتا ہے ، ہم صرف یہ چاہتے ہیں، ویکسین وبا سے نمٹنے میں مؤثر ہو۔

ویکسین تیار کرنے کے مراحل کے دوران انسانوں پر کیے جانے والے تجربات کے حوالے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جن پر ویکسین کا تجربہ کیا جاتا ہے وہ خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کررہے ہیں اور وہ خطرات سے بھی آگاہ ہوتے ہیں۔

ٹرمپ نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے کہا کہ وہ ستمبر میں اسکول اور یونیورسٹیاں کھولنے پر زور دوں گا۔

ٹرمپ کے ان ریمارکس کے بعد ان کی انتظامیہ ایجنسیوں پر زور دے رہی ہے کہ وہ "آپریشن وارپ اسپیڈ” کے نام سے ایک نئے پروجیکٹ کے ذریعہ ویکسین تیار کرنے کے عمل کو تیز کرے۔

خیال رہے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک امریکا میں اب تک 68 ہزارسے زائد افرادجان سےجاچکے ہیں جبکہ 11 لاکھ سے زیادہ متاثرہیں۔

میئرنیویارک کا کہنا ہے ہم نے کبھی نہیں کہا کہ کورونا وائرس کے خطرے سے نکل آئےہیں، موسم گرم ہوتے ہی لوگ باہر نکلنے کی کوشش کریں گے، جو خطرناک ہوسکتا ہے جبکہ نیویارک کی انتظامیہ نے کورونا ٹیسٹنگ کٹس خود بنانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی ریاست میزوری میں گوشت کے پلانٹ کےتین سو سے زائد ملازمین میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

واضح رہے اس سال کے شروع میں جب امریکہ میں کورونا وائرس پھیل گیا تو امریکی ماہر انتھونی فاؤچی اور دوسرے طبی ماہرین نے کہا تھا کہ ایک ویکسین تیار کرنے میں 12 سے 18 ماہ کے درمیان کا وقت لگے گا۔

Comments

- Advertisement -