ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

سان ڈیاگو مسجد میں فائرنگ پر ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے سان ڈیاگو میں اسلامک سینٹر پر فائرنگ کے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس نہ ائیر فورس ہے نہ ہی نیوی، ایران کی قیادت کو ختم کردیا اب تیسرے درجے کی قیادت موجود ہے۔

رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جس میں نیوکلیئر ہتھیار ایران کے پاس نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس نیوکلیئر ہتھیار کسی صورت نہیں ہونے چاہئیں۔

امریکا، سین ڈیاگو کی مسجد میں فائرنگ، پیش امام نے کیا بتایا؟

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ سان ڈیاگو میں اسلامک سینٹر پر فائرنگ کے واقعہ پرتشویش ہے جبکہ ایبولا وائرس افریقہ تک محدود ہے اس سے امریکا کو کوئی خطرہ نہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں