ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

ٹرمپ نے پھر طیارے گرانے کا ذکر کر کے مودی سرکار کے زخم تازہ کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے پھر طیارے گرانے کاذکر کر کے مودی سرکارکےزخم تازہ کردیے اور کہا آٹھ مہینوں میں آٹھ جنگیں روکیں لیکن اس کے باوجود انہیں نوبیل انعام نہیں ملا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ملاقات کے دوران جذباتی ہوگئے انھوں نے کہا کہ آپ نے کروڑوں جانیں بچائیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے اب تک 8جنگیں رکوائیں، جن میں سے چھ جنگیں ٹیرف کے ذریعے روکی گئیں، ٹیرف ہماری سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

انھوں نے ایک بار پھر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران سات طیارے گرائے گئے اور دونوں ممالک ایٹمی جنگ کے قریب پہنچ گئے تھے، واضح بتا دیا تھا جنگ کرینگے تو امریکا تجارت بند کر دے گا۔

صدر ٹرمپ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ مہینوں میں آٹھ جنگیں روکیں لیکن اس کے باوجود انہیں نوبیل انعام نہیں ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف بائیڈن دورمیں محکمہ انصاف نے انتقامی کارروائی کی، میرےبیٹے ایرک ٹرمپ کو کئی بار تحقیقات کیلئے سمن کیا گیا، اسپیکرنینسی پلوسی میرے بیٹے کوعمرقید کی سزادیناچاہتی تھی تاہم امید ہیں کہ امریکی سپریم کورٹ میں ٹیرف کے خلاف مقدمہ جیتیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں