پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

ٹرمپ کا ایک بار پھر غزہ جنگ بندی معاہدہ جلد ہونےکا اشارہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(29 ستمبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی معاہدہ جلد ہونےکا اشارہ دیدیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ تمام فریق پہلی بار کسی خاص مقصد کے لیے متحد ہیں، پہلی بار کچھ خاص ہونے جا رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ تمام لوگ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، غزہ امن منصوبےکی تجاویز پر اسرائیل اور عرب رہنماؤں سے بہت اچھا رد عمل ملاہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ تجاویز کا مقصد صرف غزہ میں نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ میں وسیع امن تک پہنچنا ہے، واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آج وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی، امریکی حکام کے مطابق ملاقات کا مقصد جنگ بندی معاہدے کا فریم ورک طے کرنا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں تیزی، مزید 41 فلسطینی شہید

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں