تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کاروبار سے علیحدہ ہونے سے انکار

واشنگٹن : نو منتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے شدید دباؤ کے باوجود کاروبار سے علیحدہ ہونے سے انکار کردیا، ان کا کہنا ہے وہ حکومت کے ساتھ اپنا کاروبار بھی جاری رکھیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر صدارت سنبھالنے کے بعد کاروبار سے علیحدہ ہونے کے لئے شدید دباؤ ہیں لیکن نو منتخب امریکی صدر نے کاروبار سے الگ ہونے سے صاف انکار کردیا ہے۔

trump-12

ڈیموکریٹک سینٹر نے ایک قرارداد پیش کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں ٹرمپ سے مدت صدارت کے دوران کاروبار سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا جائے گا، جس کے مطابق صدر اپنے عہدے کو کاروباری مقاصد کیلئے استعمال نہیں کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ امریکی قانون میں صدر کی اپنے کاروباری مفادات سے لا تعلقی ضروری نہیں تاہم ماضی میں امریکی صدور اپنے کاروباری لین دین سے الگ رہے ہیں۔


مزید پڑھیں : سرکاری اور کاروباری معاملات میں مفادات کا ٹکراؤ نہیں ہوگا، ٹرمپ


دوسری جانب ہالی وڈ کی مشہور واک آف فیم پر ٹرمپ کے نام کا ستارہ بھی دوبارہ نصب کردیا گیا ہے، صدارتی مہم کے دوران ستارے کو نامعلوم افراد نے نقصان پہنچایا تھا۔

trump-123

یاد رہے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں ہے کہ  صدارت سنبھالنے کے بعد اپنے کاروبار سے رابطہ منقطع کر لوں، میں بہترین انداز میں اپنی کاروباری ذمہ داریاں سنبھالنے کے ساتھ ملک کو بھی بہترین انداز میں چلا سکتا ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ سرکاری اور کاروباری معاملات میں مفادات کا ٹکراؤ نہیں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -