ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

ٹرمپ کا نئے ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کی تعیناتی پر تبصرہ سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے نئے ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبی خامنہ ای کی تعیناتی پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹائمز آف اسرائیل کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں جب ان سے نئے ایرانی رہبر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فوری تبصرے سے انکار کرتے ہوئے محض یہ کہا کہ "دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے”۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کو ختم کرنے کا فیصلہ ان کا ذاتی نہیں بلکہ ایک مشترکہ فیصلہ ہوگا، جو وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ مل کر کریں گے۔

انہوں نے کہا "میں مناسب وقت پر فیصلہ کروں گا اور اس عمل میں ہر پہلو کو مدنظر رکھا جائے گا۔”

انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ نے ایک حیران کن مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے اسرائیلی صدر سے کہا کہ وہ وزیراعظم نیتن یاہو کو بدعنوانی سے متعلق تمام مقدمات میں صدارتی معافی دیں تاکہ وہ سیاسی و قانونی دباؤ سے آزاد ہو کر کام کر سکیں۔

یاد رہے اس سے قبل جمعرات کو مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب کو یکسر مسترد کر چکے ہیں۔

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ خامنہ ای کے بیٹے کا سپریم لیڈر بننا ان کے لیے "ناقابلِ قبول” ہے، امریکہ ایران میں ایسی قیادت چاہتا ہے جو خطے میں ہم آہنگی اور امن کا باعث بنے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں