تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکی انتخابات میں مداخلت کا معاملہ، روس اور امریکا نے رپورٹ مسترد کردی

ماسکو: امریکی انتخابات میں مداخلت سے متعلق پیش کی گئی رپورٹ کو روس اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق روسی حکام اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز اس بات کی تردید کی ہے کہ روس نے 2016ء کے امریکی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ انتخابات میں مداخلت سے متعلق ملر رپورٹ میں جاری کردہ کئی سو صفحات پر مشتمل ثبوت کے بارے میں روس نے کہا ہے کہ رپورٹ میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملر رپوٹ لوگوں نے مل کر تیار کی ہے، جو واضح طور پر جھوٹی اور افواہوں پر مبنی ہے، جس میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

چار سو صفحات پر مشتمل ملر رپورٹ کو خصوصی نمائندے رابرٹ ملر نے 22 ماہ کی طویل تفتیش کے بعد دو روز قبل جاری کی تھی جس میں روسی مداخلت کا انکشاف کیا گیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے خلاف دو سال سے جاری رابٹ ملر کی خصوصی تحقیقات گذشتہ ماہ اختتام پذیر ہوئی تھی، ابتدائی طور پر تحقیقاتی رپورٹ میں صدر ٹرمپ پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا تھا۔

الیکشن میں روسی مداخلت کا معاملہ، صدر ٹرمپ پر کوئی جرم ثابت نہ ہوسکا

خیال رہے کہ رپورٹ کے خلاصے میں کہا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران روس کے ساتھ کسی ملی بھگت کوئی ثبوت ملا۔

بعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دو سال سے ان کے خلاف مفروضوں پر مبنی الزامات لگائے گئے اور آج سب جھوٹ ثابت ہوئے۔

Comments

- Advertisement -