تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

صدرٹرمپ کی جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق دستاویزات ریلیز کرنے کی منظوری

واشنگٹن : امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقتول امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق2800دستاویزات ریلیز کرنے کی منظوری دیدی جبکہ دیگردستاویزات ایف آئی اے اور سی آئی اے کے دباؤ پر نظرثانی کے لئے روک لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق صدرٹرمپ نے جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق دستاویزات 2800ریلیز کرنے کی منظوری دیدی جبکہ ایف بی آئی اور سی آئی اے کو دیگر متعلقہ ریکارڈ بلاک کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

امریکی کانگریس نے 1992میں حکم دیا تھا کہ جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق تمام دستاویزات26اکتوبر2017تک پبلک کے سامنے لائی جائیں، سوائے ان دستاویزات کے جو صدر کے احکامات تک کھولی نہیں جا سکتیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات پر 2800دستاویزات جمعرات کی رات تک امریکی نیشنل آرکائیوز کی ویب سائٹ پر ڈالی جا چکی ہیں۔

وائٹ ہاوس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ باقی دستاویزات ایف بی آئی اور سی آئی اے کی محتاط نظر ثانی کے بعد 26اپریل 2018 تک قسطوں میں ریلیز کردی جائیں گی۔

امریکی عہدیداروں کو لکھے گئے ایک میمو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے امریکی عوام کو زیادہ سے زیادہ ریکارڈ تک رسائی کا حق حاصل ہے۔

خیال رہے کہ 22 نومبر 1963 کو امریکہ کے اس وقت کے صدر جان ایف کینیڈی کو ریاست ٹیکساس کے علاقے ڈلاس میں عین اس وقت گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا  جب وہ ایک کھلی گاڑی میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ  شہر کا دورۂ کررہے تھے۔

جان ایف کینیڈی امریکہ میں قتل ہونے والے اس ملک کے چوتھے صدر تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -