تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شمالی کوریا پر امریکی پابندیوں میں توسیع کا اعلان

واشنگٹن: امریکا کی جانب سے شمالی کوریا پر عائد کی جانے والی پابندیوں میں توسیع کردی گئی جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اب بھی کم جونگ ان سے غیر معمولی خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا پر 2008 میں لگائی جانے والی پابندیوں میں توسیع کی ہے اس موقع پر صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ابھی بھی شمالی کوریا کا غیرمعمولی خطرہ موجود ہے۔

قبل ازیں ٹرمپ نے شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اُن سے بارہ جون کو سنگاپور میں ملاقات کے بعد کہا تھا کہ پابندیوں میں کمی یا نرمی کا انحصار جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کی پیش رفت پر ہے۔


شمالی کوریا معاملہ، امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں معطل


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے 13 جون کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اب امریکا کو شمالی کوریا کی جانب سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عجیب صورت حال ہے کہ ایک جانب امریکی صدر شمالی کوریا سے بہتر تعلقات اور کسی قسم کا کوئی خطرہ نہ ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں تو دوسرے جانب پابندیاں ختم کرنے کے بجائے توسیع دی جارہی ہے۔


امریکا، شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ سے نکالنا چاہتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ


خیال رہے کہ گذشتہ دنوں امریکا اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے تحفظات کے پیش نظر اپنے مشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، یہ اہم فیصلہ ٹرمپ اور کم جونگ ان کی ملاقات کے تناظر میں سامنے آیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -