منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

7 جنگیں ختم کرا چکا ہوں، غزہ میں جنگ ختم ہوئی تو یہ آٹھویں جنگ ہوگی ، ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سات جنگیں ختم کرا چکا ہوں، غزہ میں جنگ ختم ہوئی تو یہ آٹھویں جنگ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو کلپ جاری کردیا، جس میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

انٹرویو کلپ میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا نے عالمی تنازعات کے خاتمے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں، ہم اب تک سات جنگیں ختم کرا چکے ہیں ، اگر غزہ کی جنگ ختم ہوئی تو یہ آٹھویں بڑی جنگ کا خاتمہ ہوگا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ "لگتا ہے مشرق وسطیٰ کا مسئلہ تقریباً تین ہزار سال بعد حل ہوسکتا ہے، اور اگر ایسا ہوا تو نہ صرف غزہ بلکہ پورے مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوگا۔”

مزید پڑھیں : اگر مجھے امن کا نوبل انعام نہ ملا تو یہ امریکا کے لیے بڑی توہین ہوگی ، ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے کہا کہ خطے میں مجموعی طور پر امن کا قیام ایک "حیران کن کامیابی” ثابت ہوگا۔

یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلیٰ فوجی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوبل امن انعام ملنے کے امکانات نہ ہونے کے برابرہیں، عالمی تنازعات حل کیے، مجھے امن کا علمبردار سمجھا جانا چاہیے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نوبل انعام کسی ایسے شخص کو دیا جائے گا، جس نے کچھ نہیں کیا جبکہ میں نے حقیقی امن قائم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔” اگر مجھے نوبل امن انعام نہ ملا تو یہ امریکا کے لیے بڑی توہین ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں