پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

حماس کی قیادت جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں ملوث نہیں، ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(20 اکتوبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حماس کی قیادت جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں ملوث نہیں ہے۔

ایئر فورس ون میں سوار صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے جو جنگ بندی کی تھی وہ اب بھی برقرار ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکی حکام کا خیال ہے کہ حماس کی قیادت ان خلاف ورزیوں میں ملوث نہیں ہے، جسے ’سختی سے لیکن مناسب طریقے سے نمٹا جائے گا، میں نہیں جانتا کہ اسرائیلی حملے جائز ہیں یا نہیں، ’مجھے اس پر آپ سے رجوع کرنا پڑے گا۔‘

غزہ میں سیز فائر کے آغاز کے باوجود اتوار کو حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان فائرنگ کے بعد اسرائیل نے فضائی حملے کیے، تاہم امریکا کے صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی برقرار ہے۔

اسرائیلی فوج نے اتوار کو کہا کہ غزہ میں ایک حملے میں اس کے دو فوجی مارے گئے جس کے بعد اس نے کئی علاقوں پر فضائی حملے کیے جس سے فلسطین کے مطابق 26 افراد جان سے گئے تاہم اس کے بعد سیزفائر پر ایک بار پھر عمل درآمد جاری ہے۔

اسی مہینے امریکی ثالثی کے نتیجے میں اسرائیلی حکومت اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان مصر کے شہر شرم الشیخ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا، جنگ بندی کے بعد حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان فائرنگ اور فضائی حملے ابھی تک کے سب سے سنگین واقعات ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں