تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ڈونلڈ ٹرمپ نے عنقریب اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کر دیا

واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عنقریب اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کارکنوں کو احتجاج کے لیے بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے گرفتاری کے بارے میں آج اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں بتایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ مینہیٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کی جانب سے دائر کردہ کیس میں مجھے منگل کے روز گرفتار کیا جائے گا، گرفتاری کی صورت میں کارکنان بھرپور احتجاج کی تیاری رکھیں۔

متعلقہ: ڈونلڈ ٹرمپ کیلیے بڑا ریلیف، ایک اور پابندی ہٹا دی گئی

سابق امریکی صدر نے گرفتاری کا خدشہ بغیر کسی ثبوت کے ظاہر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مینہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس سے مجھے گرفتاری کا واضح اشارہ ملا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں کس الزام میں گرفتار کیا جائے گا۔

ادھر خبر رساں ایجنسی نے جب مینہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس سے اس بارے میں دریافت کیا تو وہاں سے کوئی جواب نہیں ملا۔

Comments

- Advertisement -