اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

’شامی صدر نے شاندار کام کیا، وہ حزب اللہ اور لبنان کے معاملے پر ہماری مدد کر سکتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست سے شام کا نام نکال سکتے ہیں۔

انقرہ میں شامی صدر سے ملاقات کے موقع پر امریکی صدر نے کہا کہ شام پرعائد پابندیاں ہٹا دی ہیں جسے شام کو فائدہ ہوا ہے شام پر عائد پابندیاں اٹھانا ایک بہترین فیصلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ شامی صدر نے شاندار کام کیا ہے شام اب انتہائی مستحکم ملک بن چکا ہے،  شامی عوام امریکی صدر کے شکر گزار ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ میں صدر نہ ہوتا تو اسرائیل کا وجود اب تک ختم ہو چکا ہوتا شام حزب اللہ اور لبنان کے معاملے پر ہماری مدد کر سکتا ہے، ہم نے ایران کے محاذ پر نمایاں پیش رفت کی ہے ان کی فوج ختم کر دی، ایران نے نامناسب رویہ اختیار کر رکھا ہے یقین سے کہتا ہوں ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر پائے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے ایران کے جوہری مواد کے مقامات کی نشاندہی کر لی ہے ایران کا جوہری مواد پہاڑوں کے نیچے دبا ہوا ہے ہمارے پاس مواد کو ایران سے نکالنے کیلئے ضروری آلات موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں