واشنگٹن(4 اکتوبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات کے نتائج پر اپنے ردعمل میں ڈیموکریٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتخابی نتائج کو "مکمل طور پر قبول کرنے” اور مخالف جماعت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
منگل کی شب وائٹ ہاؤس میں ‘نیویارک ٹائمز’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور وہ اس کامیابی کے لیے 11 سال سے منتظر تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ان نتائج کو اپنی قیادت کے مسترد کیے جانے یا اپنے اوپر کسی حملے کے طور پر نہیں دیکھتے، بلکہ انہیں یقین ہے کہ ان کی حکومت نے ملک کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔
خلائی اسٹیشن پر موجود ناسا کے 3 خلا بازوں نے زمین سے لاکھوں کلومیٹر دور ووٹ کیسے ڈالا؟
ٹرمپ نے ریپبلکن امیدواروں کی شکست کی ذمہ داری بیلٹ پر اپنی عدم موجودگی پر عائد کی، اور ایران کے خلاف جنگ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے اسے "ایک انتہائی عاقلانہ فیصلہ” قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دوسرے دورِ صدارت کے پہلے دو سالوں کو امریکی صدارت کی تاریخ کا "سب سے کامیاب دو سالہ دور” تصور کرتے ہیں۔
دوسری جانب، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر اپنے پیغام میں انہوں نے امیدواروں کی ہار جیت کے اسباب کا تجزیہ کرنے کا اعلان کیا، جبکہ ایک سرخ رنگ کی ٹوپی کی تصویر بھی شیئر کی جس پر ’ویٹو‘ درج تھا، جو اس بات کا اعادہ ہے کہ وہ ڈیموکریٹس کی کسی بھی قانون سازی کو روکنے کے لیے اپنے صدارتی ویٹو کا استعمال کریں گے۔
ٹرمپ کو بڑا دھچکا: ڈیموکریٹس نے سینیٹ کا میدان مار لیا، اکثریت حاصل کرلی


