تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

تجارتی جنگ: ٹرمپ اور چینی صدر کی ممکنہ ملاقات پر سوالات اٹھنے لگے

بیجنگ/واشنگٹن: چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے خاتمے سے متعلق صدر ٹرمپ اور ہم منصب شی جن پنگ کی ممکنہ ملاقات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کے خاتمے اور ایک معاہدے پر پہنچنے کے لیے 90 دن کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی تھی جو 2 مارچ کو ختم ہوجائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  دو مارچ سے قبل چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کے لیے راضی نہیں ہیں۔

دو امریکی انتظامیہ نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر بتایا کہ صدر ٹرمپ اور شن جن پنگ کے درمیان 2 مارچ سے پہلے ملاقات مشکل ہے، تاہم دو مارچ کے فوری بعد ملاقات ممکن ہے۔

امریکی حکام شمالی کوریا معاملہ اور چین سے تجارتی جنگ سے متعلق حکمت عملی تیار کررہی ہے، صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کے درمیان بھی ملاقات متوقع ہے۔

البتہ حکام کی جانب سے کوئی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

چین امریکا تجارتی جنگ: ٹرمپ کا چینی ہم منصب سے ملاقات کی خواہش کا اظہار

تجارتی جنگ کے حوالے سے مذاکرات کے لیے چینی تجارتی وفد اگلے ہفتے واشنگٹن پہنچے گا، اس دوران دونوں ملکوں کے صدور کی ملاقات کے لیے راہیں ہموار کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ امریکا نے چینی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کے سلسلے کو 90 دن کے لیے ملتوی کر دیا تھا، تاہم یہ مدت دو مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔

چین اور امریکا کے درمیان اس تنازعے کا کوئی حل نہ نکلا تو امریکا چینی مصنوعات پر دوبارہ اضافی محصولات عائد کردے گا۔ جبکہ ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ تجارتی جنگ کے خاتمے کے لیے چین اور امریکا دونوں سنجیدہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -